ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے بیلنی میں شرابی ندی میں ڈوب کر لڑکا جاں بحق

بھٹکل کے بیلنی میں شرابی ندی میں ڈوب کر لڑکا جاں بحق

Sun, 18 Mar 2018 18:30:52    S.O. News Service

بھٹکل 18/مارچ (ایس او نیوز)  یہاں بیلنی علاقہ میں شرابی ندی میں گر کر ایک نو سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت اجئے نرسمہا موگیر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اجئے  اپنے گھر کے پاس  واقع ندی کے قریب ٹہل رہا تھا کہ اچانک پیر پھسلا اور ندی میں جا گرا۔ اس سے پہلے کہ مقامی لوگ ندی میں کود کر اُسے باہر نکالتے، لڑکا اُس وقت تک  موت کے منہ میں جاچکا تھا۔

لڑکے کی لاش   فی الحال بھٹکل سرکاری اسپتال  منتقل کی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم کی کاروائی کے بعد گھروالوں کے حوالے کی جائے گی۔

اجئے  بیلنی سرکاری اسکول میں تیسرے درجہ کا طالب العلم تھا۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: